مراقش،8اکتوبر(ایجنسی) لیبیا کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برنارڈینو لیون نے جمعرات کی صبح کہا ہے کہ نئی لیبی کابینہ کا آیندہ چند گھنٹوں میں اعلان کردیا جائے گا۔ لیون نے بتایا ہے کہ انھیں لیبیا کی سبکدوش ہونے والی کانگریس کی جانب سے ابھی تک نئی کابینہ کے لیے نام موصول نہیں ہوئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ نئی لیبی حکومت الصخيرات سمجھوتے میں کسی قسم کی ترمیم کے بغیر تشکیل دی جائے گی۔
start;">انھوں نے بتایا کہ نیشنل کانگریس کے وفد نے حتمی سمجھوتے میں دو ترامیم کی درخواست کی تھی لیکن اس کو مسترد کردیا گیا ہے کیونکہ چند روز قبل تمام فریقوں کے درمیان طے پانے والا سمجھوتا حتمی ہے۔
انھوں نے اس کی ایک اور وجہ یہ بتائی ہے کہ عالمی برادری نے حتمی سمجھوتے میں کسی قسم کی مزید ترامیم کے بغیر قومی اتحاد کی حکومت تشکیل دینے کی درخواست کی ہے۔